9 اگست 2012 - 19:30

شامي فوج ميں ملک کے سب سے بڑے اقتصادي شہر حلب ميں مسلسل کاميابياں حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کےايک اہم کمانڈر کو ہلاک کرديا ہے.

ابنا: شامي فوج نے حلب اور اس کے مضافاتي علاقوں ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائياں جاري رکھتے ہوئے بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو ہلاک کيا ہے – شامي اور غيرملکي ذرائع ابلاغ سبھي نے اپني خبروں ميں کہا ہے کہ حلب کے قريبي علاقوں الہلک اور ديرت ازہ ميں بڑي تعدادميں دہشت گردوں کا قلع قمع کرديا  گيا ہے اس کے علاوہ حلب کے ہي قريب واقع علاقے ہانون ميں بھي شامي فوج نے دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے - مغربي ذرائع ابلاغ نے جو دہشت گردوں کي حمايت ميں مسلسل پروپيگنڈہ کررہے ہيں اس بات کا اعتراف کرليا ہے کہ حلب اور اس کے کئي شہروں پر شامي فوج نے مکمل طور کنٹرول حاصل کرليا ہے.

.....

/169